دبئی (نیوزڈیسک)مقامی عربی اخبار نے ایک چورکے فرار کو روکنے اور چوری کی واردات ناکام بنانے پر ایک اماراتی اور ایک پاکستانی کو مشترکہ طورپر ماہانہ اعزازیہ دینے کااعلان کیا ہے ۔اخبار ہر ماہ یہ اعزازیہ دیتا ہے مقامی میڈیا کے مطابق ریاست راس الخیمہ میں مقامی باشندے راشد الشمیلی اور ایک پاکستانی جلابشاہ خان نے گزشتہ ماہ ایک چور کو مقامی ایکسچینج سے بڑی مقدار میں رقم چوری کر تے ہوئے فرار ہونے روکا اور اسے پکڑ کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا ان کے اس کر دار پر انہیں ایوارڈ دینے کااعلان کیا گیا ہے اور پہلی مرتبہ کسی غیر مقامی باشندے کو یہ اعزاز دیا جارہا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments