پیرس(نیوزڈیسک)پیرس میں دہشت گردی کے بعد لوگوں میں پھر اسلام مخالف جذبات ابھرنے لگے میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کا تھرٹین الیون امریکی مسلمانوں کےلئے نائن الیون جیسا بن کر سامنے آیا ۔ پیرس میں دہشت گردی پرساری مسلم دنیا کی مذمت اپنی جگہ پھر مغرب میں مسلم شہریوں کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جارہاہے۔ امریکا میں بھی اسلام کے خلاف جذبات ابھر آئے ہیں ۔شامی نژاد اوبید کائفو پناہ گزینوں کو امریکی شہر ڈینور میں بسانے کےلئے کوششیں کررہے تھے مگر اب یہ کام ناممکن ہوتا جارہاہے ۔عمل کسیر بھی شامی نژاد امریکی ہیں ۔ انہی بھی اب اپنے حلیے کی وجہ سے خوف محسوس ہوتا ہے ، لوگ ان پر طرح طرح کے جملے بھی کستے ہیں ۔پیرس حملوں کے بعد سے امریکا میں قرآن کی بے حرمتی سمیت دیگراسلام مخالف واقعات سامنے آچکے ہیں جبکہ مسلم شہری بھی خوف اور دباﺅکا شکار ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments