جدہ (نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کےلئے اربوں روپے کے پیکج پر تبصرہ کرتے ہوئے عرب میڈیا نے کہاہے کہ پیسے سے سب کچھ نہیں خریدا جاسکتا ¾ بھارتی حکومت کو زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں جن سے وہ مطمئن ہوسکیں ۔سعودی اخبار عرب نیوزمیں لکھے گئے ایک مضمون میں ایک تجزیہ کار ایس این ایم عابدی نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نے ریاستی کے دورے کے دور ان اربوں روپے کے پیکج کااعلان کر کے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے حتیٰ کہ مودی کی تقریر سے قبل مقامی وزیر اعلیٰ مفتی سعید نے بھی مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے درمیان تجارت اور دیگر سہولیات کےلئے پاکستان سے بات چیت کر نے پر زور دیا تو نریندرمودی نے ان کے خیالات کو نہ صرف نظر انداز کر دیا بلکہ اپنی تقریر میں یہاں تک کہہ دیا کہ ہمیں کشمیر کے بارے میں کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ۔اخبار لکھتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل حالات خراب ہیں مودی کو چاہیے کہ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر چلیں جنہوںنے اس معاملے پر توجہ دینے کی کوشش کی تھی ۔اخبار لکھتا ہے کہ ہر حساس بھارتی شہری جانتا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کے علاوہ بھارت کے پاس کوئی راستہ نہیں لیکن مودی اس اصول پر چلنے کےلئے تیار نہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments