گوجرانوالہ: اسسٹنٹ کمشنر سٹی حناارشد کا غیر قانونی منی پیٹرول پمپس (آئل شاپس ) کے خلاف کریک ڈائون، 6 آئل شاپس اور ایک پیڑول پمپ سیل انتظامیہ و مالکان کے خلاف تھانہ کھیالی اور گرجاکھ میں مقدمات درج۔
درج ذیل پیڑول پمپ اور آئل شاپس سیل کی گئی ہیں
1. حکیم اللہ ولد زین العابدین نوشہرہ سانسی پلی کھیالی شاہ پور
2. عمر مغل آئل ایجنسی نوشہرہ سانسی روڈ
3. طارق اسماعیل آئل ایجنسی نوشہرہ سانسی روڈ
4. محمد عامر آئل ایجنسی گرجاکھ
5. امتیاز رمضان گرجاکھ روڈ تانگہ سٹینڈ
6. زاہد محمود گرجاکھ روڈ تانگہ سٹینڈ
7. علی آئل ایجنسی حسن پورہ گرجاکھ روڈ شامل ہیں. غیر قانونی منی پیٹرول شاپس کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے. منی پیٹرول پمپس شہری آبادیوں میں انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں انہیں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا. غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق ورائچ کی ہدایت پر کی گئی. کاروائی کرنے والی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر حنا ارشد نے ، کاروائی میم لیبر اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک تھے.
Load/Hide Comments