لدھے والا وڑائچ کے بنیادی مرکز صحت کو گردونواح کے علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کے علاج معالجہ کیلئے قائم کیا گیا تھا مگر انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اس مرکز میں نشیئوں اور منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جہاں وہ نہ صرف رات کے اوقات میں بلکہ دن دیہاڑے سرعام دیدہ دلیری نے سگریٹ، استعمال شدہ ٹیکوں اور دیگر اقسام کا نشہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اس حوالے سے مرکز صحت میں علاج کے غرض سے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان نشیئوں کو مرکز صحت کے چوکیدار اور دیگر عملہ کی پشت پناہی حاصل ہے جن کی سرپرستی میں منشیات نوجوانوں کو فروخت کی جاتی ہیں جس کے باعث نوجوان نشہ کرنے کی بری عادت میں مبتلہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد بار حکام بالا کو آگاہ کیا مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ دوسری طرف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے اور ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف جلد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments