ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدرسلیم شاہد نے وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف عدالتوں، مسجد، جمنازیم، وکلاء کے چیمبرز سمیت کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ داد رسی کیلئےآنے والے سائلین کی مدد کرنا اور انہیں انصاف فراہم کرنا ہی ان کی اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیشن جج صفدر سلیم نے ایڈیشنل سیشن جج سید انجم رضا اور سینئر سول جج سجاد قاسم کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج وزیرآباد ارشد جاوید،سول جج عدیل ہنجرا،سول جج قدسیہ بانو و دیگر عدالتی سٹاف سے تفصیلی ملاقات بھی کی اور عدالتی امور کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments