چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے 5اپریل کو پورے ملک میں قائم پرائیویٹ سکولز کے مالکان کو 2015 کو اضافی فیس واپس کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ جس کے تحت گوجرانوالہ میں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کا ہدایات جاری کی ہیں کہ سکول مالکان اپنی آمدنی اور اخراجات کے تمام گوشوارے ایک ماہ کے اندر ڈی ای اے کے دفتر میں جمع کروادیں اور جن تعلیمی اداروں نے گوشوارے جمع نہیں کروائے اور 2015 سے لے کر 2018 تک مقررہ کردہ شرح سے زائد فیس وصول کی ہے وہ فوری طور پر زائد وصول کردہ فیس طلباوطالبات کے والدین کو واپس کریں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او بشیر احمد گورائیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ یا ان کے والدین کو نجی سکول کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ پنجاب سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ www.schools.punjab.gov.pk پر شکایت درج کروا سکتے ہیں جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments