پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے جماعت اسلامی یوتھ کے ڈویژنل صدر فرقان عزیز بٹ اور مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر کامران خالد بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی سکولوں کو موسم گرما کے تین ماہ کی چھٹیوں کی فیسیں وصول نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کو عوام نے سراہا تھا مگر گوجرانوالہ میں نجی سکول اس فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں اور والدین سے تین ماہ کی فیس زبردستی وصول کی گئی ہےجبکہ سالانہ فیسوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ تینوں رہنماؤں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ فیسوں میں کمی کروا کر فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے سکول مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments