جی ٹی روڈ پر انسٹیٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی کے سامنے نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔میگا سنٹر کاافتتاح چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نادراثقلین بخاری کا کہنا تھا کہ نادرا میگا سینٹر میں36 ڈیٹا انٹری کاونٹرز بنائے گئے ہیں جن میں معذوراور عمر رسیدہ افراد کے لیے الگ الگ کاونٹر بنائے گئے ہیں۔میگا سینٹر روزانہ تین ہزار افراد کے شناختی کارڈ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس سے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کی طویل قطاروں کا خاتمہ ہوگاجبکہ شہریوں کیلئے دھوپ میں قطار بنانے کی بجائے ائیر کنڈیشن ویٹنگ ایریا بنایا گیا ہے۔
ڈی جی نادرا ثقلین بخاری کا کہنا تھاکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت یہاں ایک ہی سیٹ پر بیٹھ کرفوٹو ، فنگرپرنٹس اور ڈیٹا انٹری ہو گی جو صرف 6 سے 7 منٹ میں مکمل کرلی جائے گی۔
عوام کی سہولت کے لیے نادرا میگا سینٹر میں 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام ہوگااوریہ سنٹرہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔
ڈی جی نادراکے مطابق ایگزیکٹو اسمارٹ کارڈ 7 دن اور ارجنٹ کارڈ 21 دنوں میں ملے گاجبکہ نارمل اسمارٹ کارڈ شہریوں کو 31 روز بعد ملے گاجبکہ میگاسنٹر کے قیام کی بعد شہر میں باقی تین سینٹرز کل سے بند کر دئیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments