نواسہ رسول، جگر گوشہ بتول سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثاران کی کربلا میں لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے شہر بھر میں 77 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 158 مجالس برپا کی جائیں گی۔ جن میں شریک عزاداران ماتم اور نوحہ خوانی کرکے کربلا میں دین حق کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور اہلبیت پر ہونے والے مظالم کو یاد کریں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان جلوسوں میں تین اے کیگیٹگری کے جلوس شامل ہیں جو امام بارگاہ گلستان معرفت کالج روڈ سے دوپہر 3 بجے، دوسرا جلوس اروپ کے علاقہ میں ڈیرہ اعواناں سے دن 8 بجے اور تیسرا جلوس رسول نگر، علی پور چٹھہ سے دن 2 بجے برآمدہو گا۔ جن کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments