صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے عزیز کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےدوہفتے قبل تیزاب گردی کا شکار ہوکر وفات پانے والے فراز مسیح کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔ فراز مسیح کے والدین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 15 روز قبل نجی ہسپتال کا وارڈ بوائے فراز مسیح موٹر سائیکل پر اپنے دوست حسن کے ساتھ ڈیوٹی سے واپس عزیز کالونی میں واقع اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے دونوں دوستوں پر تیزاب پھینک دیا۔ دونوں دوستوں کو سول ہسپتال گوجرانوالہ سے میوہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں فراز مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دس روز قبل دم توڑ گیا جبکہ حسن کی حالت تاحال تشویشناک ہےمگر پولیس نے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس روز تک ایف آئی آر درج نہ کی جس پر انہوں نے سول لائن تھانے کے سامنے مقتول کی لاش رکھ کر احتجاج بھی کیا۔ جس پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے سی پی او ڈاکٹر معین مسعود سے تحقیقات کی تفصیلات طلب کیں۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments