گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزامعطلی اور رہائی کے فیصلے پرپارٹی کارکنوں کا جشن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شریف فیملی کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے نیب کورٹ سے سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور ان سے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی سزائیں معطل کرکے انہیں رہاکرنے کا حکم دے دیا۔ رہائی کے حکم کی خبر ملتے ہی گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کی رہائش گاہ پر کارکنوں نے بھرپور جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔اس موقع پر کارکن دیوانہ وار سجدہ شکر بجالاتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آئے۔ کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور شیر ایک واری فیر کے نعرے لگائے۔
مکمل ویڈیو جی نیو ز کے فیس بک پیج پر دیکھ سکتے ہیں
https://www.facebook.com/GujNews/

اپنا تبصرہ بھیجیں