گوجرانوالہ :فلائی اوور پرمرسڈیز کار اچانک جل کر خاکستر

گوجرانوالہ کے نامور صنعتکار ظفر اقبال مغل نے گزشتہ روز 30 لاکھ روپے مالیت کی مرسڈیز کار لاہور سے خریدی۔ جسے لے وہ آج گوجرانوالہ اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ جونہی وہ جی ٹی روڈ پر فلائی اوور کے اوپر پہنچے تو کارمیں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے ہوا دور سے دیکھے جاسکتے تھےجبکہ گاڑی میں سوار صنعتکار نے کار سے باہر نکل کر جان بچائی اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے آدھے گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ حادثے کے بعد فلائی اور پر ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مکمل ویڈیو جی نیو ز کے فیس بک پیج پر دیکھ سکتے ہیں
https://www.facebook.com/GujNews/

اپنا تبصرہ بھیجیں