شہر اور ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیےڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ جس کے تحت نو اور دس محرم الحرام کوڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی عائد ہو گی جو آج رات 12 بجے سے لے کر 21 ستمبر کی رات 12 بجے تک نافذ رے گی۔ محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، عرس، نماز اور دیگراسی نوعیت کی مذہبی و قومی تقریبات کے علاوہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد کی کسی بھی صورت میں تقسیم اور تشہیر، نعرے بازی وغیرہ پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے ۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش، بلا اجازت راستوں کی بندش، لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھی پابندی عائدہوگی۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments