آٹھویں محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں 76 جلوس برآمد ہورہے ہیں اور 156 مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔جن میں شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سینکڑوں مرداور خواتین نے شرکت کر رہے ہیں۔ علم اور تعزئیے کا مرکزی جلوس جگنہ برآمد ہوا جہاں پر نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ ماتم بھی کیا گیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جگنہ پہنچ کر نماز مغرب کے وقت اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments