نویں محرم الحرام کی مناسبت سے پیپلزکالونی، باغبانپورہ، کھیالی دروازہ اور جگنہ سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوں سے 103 جلوس برآمد ہوئے اور 150 مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔جن میں شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سینکڑوں مرداور خواتین نے شرکت کی۔شبیہ ذوالجناح، جھولے، علم اور تعزئیے جلوسوں میں عزادارن نے نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ ماتم بھی کیا گیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئےاختتام پذیر ہوگئے۔ دوسری طرف مجالس میں زاکرین اور علماء کرام نے کربلا میں پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments