گوجرانوالہ میں محرم الحرام کی مناسبت سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتہائی حساس جلوسوں اور مجالس کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کمانڈوز قومی رضا کار بھی دس محرم الحرام تک ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ نے امن کمیٹیوں کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس منعقد کئے تھے جن میں تمام علمائے کرام نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
گیپکو حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلوس اور مجالس کے مقامات پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔ضلعی انتظامیہ نے محرم کے دوران مذہبی منافرت پر قابو پانے اور امن و امان کی صورت حال کو برقرارر کھنے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جو دس محرم الحرام تک برقرار رہے گی جبکہ نو اور دس محرم کو موبائل سروس بھی بند رہے گی۔
Load/Hide Comments