گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں آج معرکہ آرائی ہوگی جس میں برسراقتدار ون یونٹی اور ون یونٹی فاؤنڈرز گروپ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ دونوں گروپوں نے شہر کی معروف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل انتخابی پینل تشکیل دے رکھے ہیں اور دونوں گروپوں کے قائدین اپنی اپنی کامیابی کے دعویدار ہیں۔
ون یونٹی گروپ کے چیئرمین اخلاق احمدبٹ نے کارپوریٹ کی8 سیٹوں کیلئے ساجد لطیف بٹ ،فہد توصیف ،شیخ محمد نعیم ،اجمل اعوان ،فاروق انصاری ،تنویر بٹ ،ملک سفیان ،ملک ندیم انور کو میدان میں اتارا ہے جبکہ ون یونٹی فاؤنڈرز گروپ کے ملک ظہیر الحق نے کارپوریٹ کلاس کیلئے عبید الرحمان ،آفاق ایوب ،امجد خلیل ،کاشف الرحمان ،سلیم یونس ،طیب مشتاق ،سمین خان ،شیخ آصف حسین کو نامزد کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور آج انتخابی میدان سجے گا ۔