ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ، سی پی او معین مسعود محرم الحرام کے جلوسوں کےروٹس اور مجالس کی سکیورٹی کے جائزہ کے سلسلہ میں قلعہ دیدار سنگھ کا دورہ کیا اور جامعہ مسجد مکی میں نماز جمعہ ادا کی۔ ممبران امن کمیٹی نے انہیں بتایا کہ جمعتہ المبارک کی نماز مقررہ وقت سے پہلے ادا کرتے ہوئے بھائی چارے اور رواداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مقامی علماء کرام نے تحصیل انتظامیہ اور پولیس کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جلوس کے روٹس پر 3 مساجد کی انتظامیہ کو مقررہ وقت سے پہلے نماز جمعہ ادا کرنے پر قائل کیا- تمام مکاتب فکر کے پیروکاروں میں رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی مثبت روایت قائم ہے جو قیام امن ضمانت ہے۔.
اس موقع نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ڈی سی اور سی پی او نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج کے دن بھائی اور رواداری کا مظاہرہ کیا یہ صرف محرم تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ تمام مسالک کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے سارا سال بھائی چارے کی یہی فضا برقرار رکھی جائے۔سی پی او نے کہا کہ امن کا خواب عوام کے تعاون کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ آپ اپنےارد گرد غیر متوقع اورمشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور فوری پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔
Load/Hide Comments