یوم عاشور کے روز گوجرانوالہ میں 89ماتمی جلوس برآمد ہوئے جبکہ77مجالس برپا کی گئیں۔ یوم عاشور کا پہلا جلوس نماز فجر کے بعد امام بارگاہ حیدری روڈ سے برآمد ہوا جبکہ مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچا جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عزاداران امام حسین نے زنجیر زنی اور ماتم کرکے شہداء کربلا کی لازوال قربانی کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر ننھے عزا دار وں نے بھی زنجیر زنی کی جبکہ خواتین غم کی شدت سے نڈھال ہو کر روتی رہیں ۔زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونے والوں کوریسکیو اہلکاروں اور ڈسٹر کٹ اسپتال کے عملہ نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کو پولیس ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواواپس امام بارگاہ گلستان معرفت پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments