کمشنر ڈیرہ غازی خان علی اکبر بھٹی نے گائنی وارڈکا دورہ کیا اور وہاں پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے
بیورو چیف ڈیرہ غازی خان سجاد چنو ۔ڈی جی خان کے کمشنر رانا گلزار احمد اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موجود گائنی وارڈ کا اچانک دورہ کیا ، وارڈ میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب سہولیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی ، اس دوران مریضوں کے لواحقین کی جانب سے تسلی بخش جوابات ملنے پر کمشنر رانا گلزار نے گائنی وارڈ میں سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے پاس گائنی وارڈ میں بیڈ ز کی کمی، اورآپریشن تھیٹر چھوٹا ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب6 بیڈز کےاضافے کے بعد مشکلات ختم ہو گئیں ہیں،کمشنر نے مریض کے وارڈ میں آنے اور چیک اپ تک کی تمام سہولیات کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پرجی نیوز سے بات کرتے ہوئے رانا گلزار کا کہناتھا کہ ہم نے گائنی وارڈ کی توسیع کر کے اسے48بیڈ کا وارڈ بنا دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ریفرل سسٹم کی حوصلہ شکنی کریں گے اور ہر بنیادی مرکز صحت کے ساتھ رورل ہیلتھ سینٹر میں ماہانہ ڈلیوریز کا ریکارڈ طلب کیا جائیگا،جس کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ پر مریضوں کا رش بھی کم ہوجائیگا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے اب کسی بھی مریض کو کہیں ریفر کرنے سے قبل اس کی باقاعدہ وجہ بھی تحریر کرنی ہو گی