ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بے حسی کا ایک اور واقعہ سامنےآگیا۔پیناکھہ کی رہائشی ہیپاٹائٹس کےمرض میں مبتلا رشیدہ بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ چیک اپ کیلئے سول ہسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر مریضہ کو داخل کرنے سے ڈاکٹر نے انکار کر دیاجہاں رشیدہ بی بی طبیعت بگڑنے پر او پی ڈی وارڈ کے فرش پر لیٹ گئی۔
رشیدہ بی بی کی بیٹی الفت بی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کئی روز سے الگ الگ کمروں کے چکر لگوارہے ہیں اوراب میری والدہ کے پیٹ میں پانی پڑ چکا ہے مگر ڈاکٹر ز ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کا علاج کروایا جائے۔
Load/Hide Comments