شہر بھر کے مختلف مقامات پر کروڑوں روپے سے بنائےگئے گرین بیلٹس پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث خستہ حال ہوچکے ہیں۔ گرین بیلٹس پر بیشتر مقامات پر کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں جنہیں اکثر اوقات آگ لگا دی جاتی ہے جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹس پر پودے اور درخت لہراتے تھےمگر انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ ان کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ خوبصورتی کی علامت گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔
