حالیہ بارشوں کے سلسلہ کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے جس کے باعث موسم گرما کی شدت میں کمی واقعہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں تبدیلی کے باوجود ڈینگی کا خطرہ موجود ہے جس پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت نے شہر بھر کے تالابوں، پارکوں اورجوہڑوں میں گوشت خور مچھلیاں چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر شہر بھر کا سروے مکمل کیا جارہاہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ڈینگی کا خطرہ ختم ہوجائے گا۔
