ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔جس کے بعد دریائے چناب میں خانکی بیراج میں پانی کی آمد 29830 کیوسک اورپانی کا اخراج 22330 کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ سے آنے والا 75000 کیوسک پانی وزیرآباد سے گزرے گا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 88364 کیوسک جبکہ پانی کے اخراج 75464 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں اضافہ ہورہا ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریا کےآس پاس کے 25 گاؤں کو فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے تاہم سیلاب کے امکانات آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments