گوجرانوالہ: انسداد سموگ مہم کا آغاز ہوگیا

سموگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر گوجرانوالہ میں انسداد سموگ مہم کا آغاز آج سے ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، محکمہ ماحولیات، پولیس سمیت مختلف محکموں کی ٹیمیں بھرپور شرکت کریں گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر طارق شعیب کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی اور خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس مہم کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کوڑا کرکٹ جلانے ، دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے اور کارخانوں کی بھٹیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر سے دو ماہ کیلئے بھٹوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔ اس مناسبت سے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں