پنڈی بائی پاس کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں خالف سمت سے آنے والی ایک وین اور موٹر سائیکل بھی ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ٹینکر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو سیل کر کے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ریسکیو کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا جو بہنا شروع ہوگیا۔ آئل کنٹینر الٹنے کے باعث کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، گجرات اور مختلف اطراف کو جانے والی ٹریفک کو بند کر کے جائے وقوعہ کے ارد گرد جمع لوگوں کو پیچھے ہٹا دیا ہے۔ ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ جس کے باعث مسافروں کو دن بھرشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا تاہم ریسکیو کی جانب سے آپریشن کرکے جی ٹی روڈ کوٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments