گوجرانوالہ میں ڈاکو بے قابو، تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں پسرور روڈ پر ڈاکوؤں نے گزشتہ ہفتے کے دوران جنرل اسٹوراور اور فارمیسی سمیت 15 دوکانوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ جس کے خلاف گزشتہ روز تاجروں نے ٹائر جلا کر پسرور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجروں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے مگر پولیس اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ ان کی پولیس افسران سے اپیل ہے کہ ان واقعات کا نوٹس لے کر تاجروں اور علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ احتجاج کے بعد پولیس کی جانب سے ڈاکوؤ ں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں