گوجرانوالہ: اینٹی اسموگ مہم، دوماہ کیلئے اینٹوں کے بھٹے بند کردیے گئے

اینٹی اسموگ مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحت 20اکتوبر سے 31دسمبر 2018تک بھٹے بند رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھٹہ ایسوسی ایشن سے میٹنگ کر لی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ بھٹہ انڈسٹری کو نئی ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔ دوسری طرف سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھٹوں کی بند ش سے جہاں تعمیراتی سامان مہنگا ہو جائے گا وہاں ان بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں