گوجرانوالہ: غیر قانونی رہائشی سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کنول بتول نقوی نے ضلعی ریونیو کمیٹی کے اجلاس میں تمام ماتحت افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر این او سی کے کسی کو پلاٹ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو جعل سازی سے پلاٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک افسران نے اے ڈی سی اور دیگر افسران بالاکو شہر کی مختلف سوسائٹیز کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں