گوجرانوالہ:پٹرول ایجنسی اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی

کامونکی میں درویش پورہ روڈ پر پٹرول کی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایجنسی کےبڑے حصے اور پٹرول سے بھرے آئل ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث پانچ افراد جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے پیش نظر کامونکی تحصیل ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پانچوں زخمیوں کو لاہور ریفر کردیا ہے۔ دوسری طرف اطلاع ملنے پر ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے قریبی عمارتوں کو خالی کروا کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں پانچ ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
مکمل ویڈیو جی نیو ز کے فیس بک پیج پر دیکھ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں