گوجرانوالہ میں یونیورسٹی اور ہسپتال کے قیام کیلئے حکومت کو آگاہ کردیا، صدیق مہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری صدیق مہر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں یونیورسٹی اور ہسپتال کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے اورتحریک انصاف کی حکومت گوجرانوالہ میں تعلیم، صحت اور صاف فراہمی کے منصوبے جلد شروع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں