گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ کا پینچ قائم نہ کئے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے صدر بار نور محمد مرزا کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جو سیشن کو رٹ سے شروع ہو کر شیرانوالہ باغ کے سامنے جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ وکلاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےجن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ احتجاج میں شریک وکلاء ٹائروں کو آگ لگا کر جی ٹی روڈ ٹریفک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔
اس موقع پر صدر بار کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں سائلین کی مشکلات کے ازالے کیلئے ہائیکورٹ بینچ کا قیام ان کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کے قیام تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔بعد ازاں احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد وکلاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Load/Hide Comments