گوجرانوالہ: 50 لاکھ گھروں کا خواب پورا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان جلد منصوبے کا افتتاح کریں، ضلعی صدر سلطان محمود ٹیپو

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلطان محمود ٹیپو کا وزیر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے جس کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی جن میں 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کا وعدہ سرفہرست ہے۔ اس حوالے سے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان جلد اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں