یکم اکتوبر سے صاف اور سرسبز گوجرانوالہ مہم بھرپور طریقے شروع کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب وڑائچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے کلین اور گرین پنجاب مہم زور و شور سے شروع کی جائے گی۔ جس کے تحت پورے ضلع میں رواں شجر کاری مہم کے دوران دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےجن میں سے 5لاکھ 65 ہزار پودے ضلع بھر میں لگائے جاچکے ہیں جبکہ شہر کی خوبصورتی کے لیے مزید ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔شہر میں یکم اکتوبر سے بڑا صفائی آپریشن شروع کیا جائے گاجس کے دوران تمام شاہراہوں اور علاقوں میں صفائی کو بہتر بنا کر شہر کو صاف ستھرا بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ اور انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر شعیب کا مزید کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز جی ٹی روڈ اور ملحقہ ریلوے پھاٹکوں سے کیا جائے گااورشہر کی خوبصورتی کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور محکمہ جنگلات کا عملہ کلسٹرز میں شجر کاری کرے گا۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہے۔اخبارات اور ٹی وی چینلز عوامی مسائل کی نشاندہی کا سلسلہ جاری رکھیں جس پر فوری نوٹس کے کر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں