گوجرانوالہ: غیر قانونی عمارات اور تجاوزات مسمار، دوکان مالکان کا ٹائر جلا کر احتجاجی مطاہرہ

شہر بھر میں ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی بلڈنگز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ جس کے تحت نہر اپرچناب کے قریب آٹو مارکیٹ کی 10 دکانیں غیرقانونی قرار دے کر مسمارکردیا گیا جبکہ ایک مکان کی بیرونی دیواریں اور کچھ حصہ بھی گرا دیا گیا۔ اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں اور مکان کے مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے تھےجس کے بعد انہیں کرین اور دیگر بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا ہے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر متاثرہ مالکان مشتعل ہوگئے اورضلعی انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن کے خلاف ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج ریکارڈ کروایا اور شدید نعرے بازی کی۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کسی بھی دباؤ کے بغیر جاری رہے گا۔

مکمل ویڈیو جی نیو ز کے فیس بک پیج پر دیکھ سکتے ہیں
https://www.facebook.com/GujNews/

اپنا تبصرہ بھیجیں