محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابقسال 2018 میں خسرہ کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر محکمہ صحت نے خسرہ جیسے موذی مرض کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 15 اکتوبر سے شروع ہو کر 27 اکتوبر تک جاری رہے گی اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر گلی محلہ اور سکول میں جا کر اور مراکز صحت پر بیٹھ کر 06 ماہ سے لے کر7 سات سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائیں گی۔
اس حوالےماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرہ ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے والا وبائی مرض ہے جو بہت جلد پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی یونین کونسل میں ٹیموں کے شیڈول سے آگاہی حاصل کریں اور جس دن ٹیم آپ کے محلہ میں خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگانے آئے اس دن اپنے 06 ماہ سے لے کر07سات سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے ضرور لگوائیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی اس پیغام سے آگاہ کریں۔
یہ پیغام عوام الناس کی خدمت کے لئے جاری کیا گیا اس کو فیس بک، واٹس ایپ اور دوسرے سماجی رابطوں کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تا کہ ضلع کے تمام بچے خسرے جیسے موذی مرض سے نجات پا سکیں۔
مزید معلومات اور تفصیلات کیلئے گوجرانوالہ کے شہری مندرجہ ذیل ڈاکٹرز اور ماہرین صحت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
Dr Sohail Ahmad CHOUDARY
CEO health DHA Gujranwala
(03345172000)
Dr. Fareed Zulfiqar DHO P.S Gujranwala
(03006469210)
3-Mr. Sajjad Ahmad Fraq DSV Gujranwala
(03004334358)
