29 اگست کے روز سوہدرہ کے علاقہ تلواڑہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث سابق کونسلر چودھری شوکت اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئے تھے۔جس پر مقامی عدالت نے سوئی نادرن گیس کے پانچ سینئر ترین افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے میاں بیوی کے بیٹے شعیب شوکت کی مدعیت میں جی ایم سوئی نادرن گیس گوجرانوالہ کبیر احمد طاہر، چیف انجینئر رضوان مشتاق، عمر فاروق اور توصیف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments