ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کا مضر صحت دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،بھٹیوں اور کارخانوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔کاروائی کے دوران مضر صحت دھواں چھوڑنے والی دس فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا جن میں عثمان ایلومینیم میلٹنگ ورکس،سرور ایلومینیم میلٹنگ ورکس،ندیم ایلومینیم رولنگ یونٹ،مہر میٹل ورکس،شفقت ایلومینیم رولنگ یونٹ،نفیس ایلومینیم میلٹنگ ورکس،غازی کھاٹل میکرز،ابرار شاہ ایلومینیم ورکس،نسیم کمپریسر گودام اوروسیم ایلومینیم میلٹنگ شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،رکشوں ،موٹر سائیکلوں اور دیگر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 71انسپکشنز کی گئیں اور20گاڑیوں کو مضر صحت دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا جبکہ 15گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور 3500روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔انسداد سموگ مہم کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی سربراہی سیکرٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے عدنان ارشاد نے کی۔
ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام میں سموگ سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی ورکشاپس،سیمینار،طلبہ وڈرائیورز کو لیکچردیے گئے اور سموگ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس اور ڈسٹ ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ڈرئیورز حضرات کو گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروانے اور ماحولیاتی آلودگی کے اسباب بننے والی گاڑیوں کے خلاف حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سے بھی آگاہ کیا تا کہ وہ متوقع کاروائی سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنا سکیں ۔
Load/Hide Comments