گوجرانوالہ سٹی ٹریفک پولیس نے جعلی ٹکٹوں والی فائلیں پکڑ کرجعلی ٹکیں فروخت کرنے والے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک مقصود لون کا جی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم صدیق ٹریفک پولیس کی لرنر برانچ میں فوٹو کاپی اور فوٹو گرافی کرنیوالی پرائیویٹ کمپنی کا ملازم تھاجو لاہور سے جعلی ٹکٹیں خرید کر گوجرانوالہ کے شہریوں کو فروخت کرتا تھا۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سول لائن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہےاورمزید تحقیقات جاری ہیں جن کی روشنی میں جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا اور پرائیویٹ کمپنی کے ملازم سےجعلی ٹکٹیں ملنے پرکمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا گیاہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments