گوجرانوالہ: تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا تیسرا روز، ایک انچ پر قبضہ نہیں رہنے دیں گے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق کی بریفنگ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو دورہ کے موقع پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے ۔ اب تک ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنو ں دکانیں ، مکانات ،غیر قانونی برآمدے‘ فیکٹریوں کے سامنے تعمیر شدہ آفس کمپاؤنڈ‘ عارضی اور پختہ کھوکھے‘ دیواریں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا چکا ہے جس سے کئی کنال سرکاری اراضی اب تک واگزار کروائی جاچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واگزار کروائی گئی پراپرٹی ہائی وے اور پی ایچ اے کی ملکیت ہے جسے مفاد عامہ میں بروئے کار لایا جائے گااور متعلقہ محکموں کو ا س امر کا پابند بنایا جائے گا کہ دوبارہ سرکاری اراضی پر قبضہ نہ ہو نے دیں بصورت دیگر متعلقہ محکموں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آپریشن بلا تفریق اور بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھا جائے گا اور سرکار کی ایک انچ جگہ پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں