گوجرانوالہ: وزیرآباد میں پانچ سالہ بچی کو نوجوان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر کھیتوں میں پھینک دیا

وزیرآباد کے علاقہ وڈالہ چیمہ میں درندہ صفت نوجوان نے پانچ سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایمان فاطمہ سکول سے گھر واپس آ رہی تھی کہ درندہ صفت نوجوان کے ہتھے چڑھ گئی۔ ملزم نے بچی کو کھیتوں میں لے جا کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرارہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے متاثرہ بچی کو بے ہوشی کی حالت میں وزیر آباد ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں