نارووال اسپورٹس کمپلیکس پاکستان اسپورٹس بورڈ کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جسے 2014 میں تین ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ اس میگا پراجیکٹ کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے گوجرانوالہ نےکاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا گرفتارکرلیا ہے جبکہ اسسٹنٹ انجینئر سرفراز رسول اور ٹھیکیدا محمد احمد بھی گرفتارکرکے گوجرانوالہ میں ایف آئی اے تھانہ منتقل کردیا ہے ۔
ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ناصر کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ میں جعلی کوٹیشن کے زریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے گئے اورمختلف سامان کی خریداری کی مد میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ اسسٹنٹ دائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ان ملزمان نے انجنیئرنگ یونیورسٹی کی جعلی رپورٹس پر ادائیگیاں بھی کیں جنہیں دوران تفتیش بوگس پایا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ان مقدمات میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وفاقی وزراء احسن اقبال اور ریاض پیرزادہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments