تھانہ کینٹ کے علاقہ اقبال ٹاون میں کم سن گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پربدترین تشدد کے بعد گلے میں پھندا دےکر قتل کردیا گیا ۔پولیس نے گیارہ سالہ زرینہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق گیارہ سالہ زرینہ اقبال ٹاون کے رہائشی امانت کے گھر کام کرتی تھی جہاں بچی پر بدترین تشدد کیا گیا۔ جس کے باعث بچی کا جسم زخموں سے چور ہےاور اس کا سر بھی پھٹا ہواہے جبکہ گلے پر پھندا دینے کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گھر کا مالک اپنی اہلیہ کے ہمراہ امانت معاملہ چھپانے کے لیے نعش کو فیصل آباد لے گیا تھااور آج صبح زرینہ کی لاش واپس لے کر آئے جس کے بعد امانت اور اسکی بیوی فرار ہوگئےتاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments