گوجرانوالہ میں شیخ برادری کی موجیں لگ گئیں ، تبدیلی سے شیخ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز میں پنجاب حکومت کی طرف سے عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے ایس اے حمید کو چیئرمین پی ایچ اے اور شیخ عامر رحمان کو چیئرمین جی ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے ۔عامر رحمان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے اور شہر کی تعمیر و ترقی میں پی ٹی آئی کی حکومت فعال کردار ادا کرے گی۔ دوسری طرف بزرگ سیاسی رہنماء ایس اے حمید کا کہنا ہے کہ شہر کو حقیقی معنوں میں خوشبوؤ ں کاشہر بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں