ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب وڑائچ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معائنہ کیا ۔ جہاں انہوں نے چنداقلعہ کے قریب حدود سے 20 فٹ سے زائد تعمیرات کرنےپرپلازہ کے مالک کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا اور جرمانہ کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا ک ڈیم کی تعمیر ملک کی اشد ضرورت ہے اور وہ بطور پاکستانی شہری اور سرکاری ملازم، وہ وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس چاقب نثار کے ویژن کی تائید کرتے ہیں۔
