ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کا مضر صحت دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،بھٹیوں اور کارخانوں کے خلاف کاروائی کی گئی ،کاروائی کے دوران مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 4فیکٹریوں (انتظار براس میلٹنگ،فیاض ایلومینیم میٹنگ ورکس،)کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا جبکہ 2افرادآصف علی ولد محمد صدیق ،لیاقت علی ولد ریاست علی کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،رکشوں ،موٹر سائیکلوں اور دیگر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 65کا معائنہ کیا گیا اور20گاڑیوں کو مضر صحت دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا جبکہ70گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور5500روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔انسداد سموگ مہم کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی سربراہی سیکرٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے عدنان ارشاد نے کی۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 286گاڑیوں کو چیک اور چالان کیا گیا جبکہ 19دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،رکشوں وغیرہ کو بند کیا گیا ۔مجموعی طور پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،رکشوں ،موٹر سائیکلوں کو 62,150روپے کا چالان کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام میں سموگ سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی ورکشاپس،سیمینار،طلبہ وڈرائیورز کو لیکچردیے گئے اور سموگ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس اور ڈسٹ ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ڈرئیورز حضرات کو گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروانے اور ماحولیاتی آلودگی کے اسباب بننے والی گاڑیوں کے خلاف حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سے بھی آگاہ کیا تا کہ وہ متوقع کاروائی سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنا سکیں ۔
Load/Hide Comments