گوجرانوالہ شہر اور تحصیلوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کو پانچ روز مکمل ہوگئے ہیں جس کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ خود کر رہے ہیں۔ اب تک کے آپریشن میں جی ٹی روڈ پر محکمہ ہائی ویز کی کئی کینال اراضی واگزار کروا لی گئی ہےاس دوران شادی ہالوں، پیٹرول پمپس اور دیگر کمرشل عمارتوں کے سامنے قائم پختہ و عارضی تجاوزات کو کرین اور بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا ہے ۔
جی ٹی روڈ پر جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، میونسپل کارپوریشن، ریونیو، گیپکو، ہائی ویز اور دیگر محکموں کے افسران اور عملہ موجودہے۔ ڈی سی آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہائی ویز اور محکمہ ریونیو کی نشاندہی کے بعد جی ٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کاعمل مزید تیز کر دیا گیا ہے اس دوران جی ٹی روڈ پر اٹاوہ کے نزدیک محکمہ جنگلات کی زمین پر قائم عمارت بھی گرادی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments