گوجرانوالہ:اپنے بچوں کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آٹھ طریقوں پر عمل کریں۔

انسداد سموگ مہم کے تحت ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سکولوں میں سموگ آگہی مہم چلانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے تحت ماہرین صحت کی جانب سے درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
1. طلباوطالبات سموگ سے بچاؤ کے لئے ماسک پہنیں۔
2. کلاس رومز کے دروازے بند رکھے جائیں۔
3. تعلیمی اداروں کے گراؤنڈ میں پانی چھڑکا جائے تاکہ دھول اور مٹی نہ اڑ سکے۔
4. طلباوطالبات غیر ضروری طور پر گھر وں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں
5. آنکھوں کوگرد سے محفوظ رکھنے کیلئے چشمے کا استعمال ضرور کریں۔
6. روزانہ 8 تا 10 گلاس پانی پئیں تاکہ طبیعت بحال رہ سکے۔
7. چہرے اور آنکھوں کو زیادہ سے زیادہ د ھوئیں تاکہ دھول چہرے اور آنکھوں پر جمنے نہ پائے۔
8. کسی بھی بیماری یا علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اس سلسلہ میں ڈی ای او نے افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے آگہی کے لئے سکولوں میں خصوصی سیشن منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے سکولوں میں جاری مہم میں طلباو طالبات کو سموگ کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں