ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب وڑائچ کی سربراہی میں سموگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے ، گاڑیوں ، کار خانوں کی چمنیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں اور کوڑاکرکٹ کولگائی جانے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں سموگ کی شکل اختیار کرتاہے جو بیماریوں کا موجب بنتا ہے ۔
جنگلات ، درختوں کی کمی اور بارشوں میں اعتدال نہ ہونابھی سموگ کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے مجموعی رقبہ کے 4.4فیصد پر جنگلات ہیں جو انتہائی نا کافی ہیں ۔
علاوہ ازیں فارمر ڈے سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ خوشحال کسان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،کسان جدید طریقہ کاشت کو اپناتے ہوئے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محکمہ زراعت سے منظور شدہ بیج کا استعمال کریں انہوں نے زمینداروں کو دھان کی باقیات کو بذریعہ آگ تلفی سے سختی سے منع کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف زمین کی زرخیزی میں کمی ہوتی ہے بلکہ سموگ بھی بنتی ہے جس سے فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments